Urdu News

خواتین کرکٹر میں بھی صلاحیت کی کمی نہیں:شیفالی ورما

شیفالی ورما

نئی دہلی،20جون(انڈیا نیرٹیو)

بھارتی کرکٹ کی دنیا صرف مرد ٹیم اور ان کے کھلاڑیوں تک محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین ٹیم کے کارناموں کی کہیں نہ چرچہ ہوتی ہے اور نہ ان پر کوئی خصوصی ہیڈلائن لکھی جاتی ہے۔ لیکن کبھی کبھی کارنامے اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے آپ فلک پر آجاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی کارنامہ خواتین ٹیم کی شیفالی ورما نے کردیا دکھایا ہے۔

محض17سالہ شیفالی ورما کا یہ انگلینڈ دورہ ٹسٹ میچ کا ڈیبو ٹورنامنٹ تھا۔ لیکن شیفالی ورما نے اپنے ڈیبو میچ کی دونوں اننگوں میں50یا اس سے زیادہ رن بنانے والی بھارت کی پہلی خاتون کرکٹر خطاب حاصل کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ ایسا کرنے والی دنیا کی چوتھی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں اننگوں میں50رن بنانے والی دنیا کی سب سے کم عمر کی خاتون بھی بن گئی ہیں۔ اگر اعداد وشمار کی مانیں تو شیفالی نے حصولیابیوں کے ساتھ ہی سچن تندولکر کے ریکارڈ کی برابری بھی کی۔

 بھارت میں اب تک دو کرکٹر سچن تندولکر اور شیفالی شرما ہی ایسے ہوئے ہیں، جنہوں نے18سال کی عمر سے پہلے ٹسٹ میچ کی دونوں اننگوں میں50رن کا اسکور کیا۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں نے جب یہ ریکارڈ بنائے تو سامنے والی ٹیم انگلینڈ ہی تھی۔ شیفالی ورما ڈیبو ٹسٹ میچ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں بھی چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ابھی وہ کریز پر ہیں۔ ایسے میں ان کے پاس روہت شرما اور لال امرناتھ جیسے قدآور کرکٹرس کا ریکارڈ توڑنے کا بھی موقع ہے۔ شیفالی نے یہ ساری حصولیابیاں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کے تیسرے دن یعنی18جون2021کو حاصل کی۔ برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں اس ٹسٹ میچ کا تیسرا دن انگلینڈ، بارش اور شیفالی کے نام رہا۔

ڈیبو ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں کل ملا کر سب سے زیادہ رن بنانے والے بھارتیوں میں شیکھر دھون سرفہرست پر ہیں۔ انہوں نے2013میں آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگوں میں کل ملاکر187رن بنائے تھے۔ روہت شرما نے اسی سال ویسٹ انڈیز کے خلاف177رن بنائے تھے، لال امرناتھ نے1933میں انگلینڈ کے خلاف156رن بنائے تھے۔شیفالی ورما انگلینڈ کے خلاف اب تک151رن بناچکی ہیں۔ دوسری اننگ میں ابھی وہ ناٹ آؤٹ ہیں۔

بارش کے خلل کی وجہ سے جمعہ کو تیسرے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت بھارتی خواتین نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ پر83رن بنالئے تھے۔ پہلی اننگ میں محض چار رن سے سنچری سے محروم رہ جانے والی شیفالی11چوکے کی مدد سے55رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دوسرے سرے پر ڈیبو کررہی ایک دیگر بلے باز دپتی شرما18رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

Recommended