Urdu News

ٹوکیو اولمپکس: باکسر میری کام کی شاندار کامیابی کے ساتھ شروعات

ٹوکیو اولمپکس: باکسر میری کام

ٹوکیو اولمپکس: باکسر میری کام کی شاندار کامیابی کے ساتھ شروعات، اگلے مرحلے میں داخل 

چھ بار کی عالمی چمپئن ہندوستانی باکسر ایم سی میری کام نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار آغاز کرکے اپنے تمغے کی امیدوں کو بلند کیا۔ انہوں نے خاتون فلائی ویٹ (48-51کلو گرام) زمرے کے شروعاتی راؤنڈ (راؤنڈ آف 32) میں ڈومینکل رپبلک کی میگوایلینا ہرناڈیز گارسیا       کو 4-1 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی، وہ اگلے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں (راؤنڈ 16) پہلے دو راؤنڈ کے بعد، اسکور 19۔19 پر برابر رہا اور میچ کافی دلچسپ نظر آیا۔ اس کے بعد، راؤنڈ 3 میں، میری کام نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

38 سالہ میری کام نے 2012 کے اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے اپنے سے 15 سال چھوٹے حریف کے خلاف 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ میگویلیانا ہرنانڈیز پین امریکن گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی ہیں۔ ابتدا سے اختتام تک سنسنی خیز مقابلے میں، میری کام   نے گارسیا کے خلاف ایک شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

میری کام  نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور پہلے راؤنڈ میں دب دبہ بنا کر 30-27سے جیت حاصل کی۔ دوسرے دورمیں وہ اور جارحانہ نظر آئے لیکن ان کی حریف       میگوایلینا ہرنانڈیز نے واپسی کرتے ہوئے اسے    29-28 سے جیت لی۔ اس  الٹ پھیر سے حیران،  میری کام نے اپنا دفاع مضبوط کیا اور اگلے تین راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا اسکور  30-27، 29-28، 28-29، 28-30 اور 28-29 رہا۔

میری کام 2016 کے ریو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔ پچھلے سال نومبر میں انہیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی۔ اگرچہ بخار ایک ہفتہ میں ختم ہوا، لیکن انہیں مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں دو ماہ لگے۔ وہ اپنے ذاتی کوچ چھوٹے لال یادو کے ساتھ پونے میں تربیت حاصل کرنے کا سوچ رہی تھیں، لیکن بعد میں انہوں نے باکسنگ کی باقی ٹیم کے ساتھ اٹلی میں کیمپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ چار بچوں کی والدہ میری کام   کا مقابلہ اب تیسری سیڈ یافتہ کولمبیائی تمغہ فاتح انگریٹ والینسیا سے ہوگا،

  جو 2016 کے ریو گیمز میں کانسے کا تمغہ  جیتی تھیں۔

Recommended