Categories: عالمی

مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ کا آغازہوگیا

مکہ المکرمہ،29جولائی (انڈیا نیرٹیو)

مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ کا آغاز ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ یعنی تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسجد حرام میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا ہوجائے گی۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ 519149 مربع میٹر ہوجائے گا۔

’فیز3‘ منصوبے کے لیے الیکٹراک میکینک سسٹم اورتعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے۔ توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں سمیت داخلی راستوں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پراجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اوردیگربنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں چوتھے صنعتی انقلاب فورم کی سرگرمیوں کا آغاز

سعودی عرب میں صنعتی انقلاب کے چوتھے فورم کا  گزشتہ روز آغاز ہوگیا ہے۔ اس فورم کا مقصد نقل و حمل کے مستقبل پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے اثرات، صحت کے ایسے نظام کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو بْحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس کے علاوہ صنعتی انقلاب فورم میں شفاف توانائی، مستقبل میں سمارٹ شہروں کی تعمیر، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ملک میں مستقبل میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی جائے گی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطاق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبد العزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں اس فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فورم میں متعدد حکومتی عہدیدار، ماہرین، صنعتی انقلاب میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے عہدیدار، چوتھے صنعتی انقلاب کو درپیش متعدد چیلنجوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔اسی تناظر میں مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر انجینیر ہیثم العوہلی نے فورم میں منعقدہ مباحثے کے اجلاسوں کے دوران کہا کہ دونوں عالمی کمپنیاں گوگل اور ’علی بابا‘ پہلے ہی سعودی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان کرچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ممالک میں بھی متعدد پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ جو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago