Urdu News

ٹوکیو اولمپکس 2020: ہندوستان ہاکی ٹیم اکتالیس برس بعد سیمی فائنل میں

ہندوستان ہاکی ٹیم

ٹوکیو اولمپکس: بھارتی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی، برطانیہ کو 1۔3 سے شکست دی

بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی۔ اتوار کو یہاں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے برطانیہ کو 1۔3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارتی ہاکی ٹیم 1972 کے بعد اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ 1972میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی لیکن اپنے کٹر حریف پاکستان سے 2۔0 سے ہار گئی تھی۔ اسکے بعد بھارت نے 1980 میں اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا، اس وقت سیمی فائنل نہیں ہوئے تھے۔ فائنل گروپ راؤنڈ کے بعد براہ راست فائنل کھیلا گیا تھا۔

میچ میں دلپریت سنگھ نے 7 ویں، گرجنت سنگھ نے 16 ویں اور ہاردک سنگھ نے 57 ویں منٹ میں گول کیا۔ برطانیہ کے لیے واحد گول سموئیل وارڈ نے 45 ویں منٹ میں کیا۔ اب بھارت منگل کو سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن بیلجیم کا سامنا کرے گا۔ عالمی چیمپئن بیلجیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین کو 1۔3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

ہندوستان نے برطانیہ کو کوارٹرفائنل میں اتوارکو 1-3 سے شکست دے کر 41 برسوں کے طویل وقفے کے بعد ٹوکیواولمپک کے مرد ہاکی مقابلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ہندوستان 1980 میں آخری بار طلائی تمغہ جیتنے کے بعد 2021 میں سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ہندوستان پچھلے ریو اولمپک میں آخری مقام پررہا تھا۔

Recommended