Urdu News

ٹوکیو اولمپکس2020: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں جاپان کو 5-3 سے شکست دی

ٹوکیو اولمپکس2020

بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کے اپنے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں جاپان کو 5-3 سے شکست دی۔ یہ بھارت کی چوتھی جیت ہے۔ بھارتی ٹیم ماضی میں بھی اسپین، نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کو شکست دے چکی ہے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک میچ میں ہاری ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے جاپان کے خلاف بہت جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے میچ کے 12 ویں منٹ میں ایک گول کرکے اسے 1-0کی برتری دلادی۔ انہوں نے یہ گول پنالٹی کارنر کے ذریعے کیا۔ اس اولمپکس میں ہرمن پریت کا یہ چوتھا گول ہے۔

دوسرے کوارٹر میں بھی بھارت دھماکے دار   شروعات کی۔ 17 ویں منٹ میں گورجنت نے سمرن جیت سنگھ کے پاس پر زور دار میدانی گول کیا اور    بھارت کو 2-0 سے آگے کردیا۔ جاپان نے بھی اس کوارٹر میں واپسی کی کوشش کی  اس کی جانب سے کینٹا ٹناکا نے جاپان کے ئے اس میچ میں پہلا گول کیا۔ یہ گول انہوں نے 19ویں منٹ میں کیا۔ بھارت کے لئے 51ویں منٹ میں نیل کانت شرما نے گول کیا۔

ہندوستان نے میچ کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا۔ گرجنت نے 56 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ہندوستان کے لیے پانچواں گول کیا۔ اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے میچ 5-3 سے جیت لیا۔ بھارت پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔بتادیں کہ بھارت نے ہاکی میں اب تک 8 طلائی تمغے جیتے ہیں، لیکن گزشتہ 4 دہائیوں سے ہندوستانی ٹیم نے کوئی تمغہ نہیں جیتا ہے۔

Recommended