Urdu News

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں ارجنٹینا سے ہار گئی، کانسے کے تمغے کی امیدیں برقرار

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم

ٹوکیو اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کرنے والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کوسیمی فائنل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسے ارجنٹینا نے 2-1شکست دے دی۔ اس سے ہندوستانی ٹیم کااولمپکس کے فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔ ہندوستان کی ٹیم میچ کے پہلے ہاف میں زبردست فارم میں دکھائی دی اور میچ کے دوسرے منٹ میں گرجیت کور نے ٹیم کے لیے گول کر دیا۔ تاہم ٹیم انڈیا اس برتری کو زیادہ دیر تک برقرار نہ رکھ سکی اور ارجنٹینا نے 18 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور کو برابر کر دیا۔ اس کے بعد دنیا کی نمبر دو ٹیم نے میچ کے 36 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے میچ میں 2-1 کی برتری حاصل کی اور ٹیم اس برتری کو آخر تک برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ شکست کے باوجود ہندوستانی خواتین ٹیم کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے میچ کھیلے گی۔

ہاکی انڈیا نے بھی ٹیم کی ہار کی ٹویٹ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے لکھا”ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی جانب سے ایک پرجوش کارکردگی کا مظاہرہ لیکن ہمیں ارجنٹینا کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا“۔

واضح ہو کہ ہندوستان کی ٹیم پہلے دو کوارٹر میں ارجنٹینا پر حاوی رہی اور ٹیم نے مسلسل جارحانہکھیل کھیلا، لیکن دوسرے ہاف میں ارجنٹینا بار بار بھارتی دفاع کا امتحان لیتی نظر آئی اور میچ کے 36 ویں منٹ میں ٹیم نے بالآخر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔  بھارتی ٹیم کو کئی بار پنالٹی کارنر ملا، لیکن بھارتی کھلاڑی اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو بھی اپنے سیمی فائنل میچ میں بیلجیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ کوچ سورڈ مارجن کی قیادت میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم کا پہلی بار طلائی تمغہ جیتنے کا خواب یقینی طور پر اس شکست سے ٹوٹ گیا ہے۔

واضح ہو کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں اچھا آغاز نہیں کیا اور ٹیم اپنے پہلے تین میچ ہار گئی، لیکن پھر رانی رامپال کی کپتانی میں ٹیم نے مضبوطی سے واپسیکی ، مسلسل تین فتوحات درج کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنایا۔ 1980میں پہلی بار اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا یہ اب تک کا اولمپکس میں بہترین مظاہر ہ ہے۔

Recommended