Urdu News

ٹوکیو اولمپین پہلوان روی دہیا کوہریانہ حکومت 4 کروڑ دے گی

ٹوکیو اولمپین پہلوان روی دہیا

ٹوکیو اولمپین پہلوان روی دہیا کوہریانہ حکومت  4 کروڑ دے گی

کلاس -1 نوکری کے ساتھ  ایچ ایس وی پی میں  پلاٹ بھی ملے گا

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹرنے ٹوکیو اولمپکس میں ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیتنے والے ہریانہ کے بیٹے روی دہیا کو مبارکباد دی ہے۔ روی دہیا نے اولمپکس میں کشتی میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک اور ریاست کابین الاقوامی سطح پر نام روشن  کیا ہے۔

روی کی اس شاندار فتح پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ضلع سونی پت کے رہنے والے روی دہیا کو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر 4 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ نیز انہیں کلاس۔ون آفیسر کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی نے ہریانہ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک پلاٹ روی دہیا کو رعایتی نرخوں پر دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان بھی کیا کہ جدید عالمی معیار کی سہولیات والا ریسلنگ انڈور اسٹیڈیم روی دہیا کے گاؤں نہاری میں تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست کے تمام لوگوں کو اولمپکس میں ہریانہ کے کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی پر فخر ہے۔

Recommended