Urdu News

ٹوکیو اولمپکس: سافٹ بال اسٹیڈیم میں بھالو کے داخل ہونے سے ہنگامہ

ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو اولمپکس: سافٹ بال اسٹیڈیم میں بھالو کے داخل ہونے سے  ہنگامہ

اولمپک کھیلوں کے آغاز میں اب محض چند گھنٹے باقی  ہیں۔ اس سے پہلے ایک مزیدار خبر آرہی ہے۔ اس بار اولمپک کھیلوں کو خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔  کووڈ۔ 19 وبا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ نہیں ہوگا، لیکن اسٹیڈیم میں بھالوکے داخل ہوجانے کی خبریں سامنے  آئی ہیں۔ جاپان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین سافٹ بال میچ سے قبل فوکوشیما اجوما بیس بال اسٹیڈیم میں بدھ کے روز ایک بھالودیکھا گیا۔

فوکوشیما ٹوکیو میں مرکزی اولمپک وینیو سے 150 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق  یہ ایشیائی سیاہ بھالو تھا۔جمعرات کے روز کناڈا کے خلاف1-0سے جیت درج کرنے والے امریکی ٹیم کی شارٹس اسٹاپ امانڈا چیڈسٹر نے کہا:’میں نے صبح ٹیکسٹ مسیج دیکھا جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ کیا یہ سچ ہے؟۔وہاں ایک بڑا سیاہ بھالوتھا۔ کہا جارہا ہے کہ وہ میدان میں آگیا تھا“۔

انہوں نے کہا، 'ہماری ٹیم کی ایک لڑکی نے بھی کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ ایک بھالو وہاں داخل ہوا تھا۔ تب میں نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ ان کی خبریں درست تھی۔ واقعی وہاں بھالو تھا‘۔ اس کے بعد وہاں بھالو نظر نہیں آیا۔ امریکی کوچ کین ایرکسن نے کہا، ’ہم تو تلاش کر رہے تھے کہ کوئی بھالو نظر آجائے‘۔

Recommended