Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: سمیت ناگل کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں ازبکستان کے ڈینس استومن سے ہوگا

ٹوکیو اولمپکس: سمیت ناگل کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں ازبکستان کے ڈینس استومن سے ہوگا

ٹوکیو، جولائی 22 (انڈیا نیرٹیو)

ٹوکیو اولمپک ٹینس ایونٹ کے مینز سنگلز کیٹیگری پلے آف کے لیے ڈرا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی 23 سالہ سمیت ناگل کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میچ میں ازبکستان کے ڈینس استومین سے ہوگا۔ہندوستانی ٹینس کھلاڑی کا اب تک ملا جلا سال رہا ہے۔ انہوں نے رواں سال 18 میچ جیتے ہیں اور 17 میچ ہارے ہیں۔

ناگل اس سال اپنے ہارڈ کورٹ کے دونوں میچ ہار گئے۔ یہ وہی سطح ہوگی جس پر وہ ٹوکیو میں کھیلیں گے۔حالاں کہ 160 ویں نمبر پر آنے والے ناگل اس اعزاز کے مضبوط دعویدار نہیں ہیں، تاہم سنگلز مقابلوں میں ہندوستانی کھیلنا اپنے آپ میں ایک کامیابی ہے۔ اس سے قبل، مینز سنگلز مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑی صرف دوسری بار 2012 کے لندن اولمپکس میں دیکھے گئے تھے، جہاں سوم دیو برمن اور وشنو وردھن نے حصہ لیا تھا۔وہیں ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کا مقابلہ خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کی لیوڈیمیلا کیچینوک اور نادیہ کیچینوک سے ہوگا۔

دونوں خواتین ہندستانی کھلاڑی اب تک صرف ایک بار ہی ساتھ جوڑی بنائی ہیں۔انہوں نے ہندوستان کے بلی جین کنگ کپ (فیڈ کپ) مہم کے دوران ایکشن میں دکھائی دیئے۔ثانیہ چوتھی بار اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی جب کہ انکیتا کھیلوں میں اپنا آغاز کریں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago