Categories: عالمی

طالبان نے افغانستان کے آدھے اضلاع پر قبضہ کر لیا: امریکی جنرل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان نے افغانستان کے تقریباً نصف اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ اعلیٰ امریکی جنرل نے یہ معلومات شیئر کی ہے۔جنرل مارک ملے نے پینٹاگون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ طالبان نے 419 ضلع مراکز میں سے 212 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان اپنی حکمت عملی کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ اب یہ افغان عوام، افغان فوج اور حکومت افغانستان کی آزمائش ہوگی۔ پینٹاگون کی جانب سے  کہا گیاہے کہ امریکی فوجیوں کو افغانستان سے 95 فیصدواپس لے لیا گیا ہے  اور 31 اگست تک مکمل طور پرہٹالیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس پریس کانفرنس میں ملے کے علاوہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کی کوششیں طالبان پر مرکوز نہیں ہوں گی بلکہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پر مرکوز رہیں گی۔ 11 ستمبر 2001 کو امریکہ پر حملہ کرنے والے القاعدہ پر امریکہ نظر رکھے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ افغانستان سے تشدد، دہشت گردی ہمارے مادر وطن میں نہ آئے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ طالبان اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ جنرل ملے نے بتایا کہ طالبان نے ابھی تک ملک کے 34 صوبائی دارالحکومتوں میں سے کسی پر قبضہ نہیں کیا ہے، لیکن وہ ان میں سے تقریباًنصف دارالحکومتوں پر دباؤ بنا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago