Urdu News

ٹوکیو اولمپکس: گیمز ویلیج میں اب تک دو مزید ایتھلیٹس کورونا سے متاثر

ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو اولمپکس:  گیمز ویلیج میں اب تک دو مزید ایتھلیٹس کورونا سے متاثر پائے گئے

ٹوکیو اولمپکس شروع ہونے میں اب صرف پانچ دن باقی ہیں، لیکن اس سے پہلے، اولمپک کھیل گاؤں میں کورونا انفیکشن کے معاملات نے آرگنائزنگ کمیٹی کی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔اتوار کے روز، کھیل   گاؤں میں کھلاڑیوں میں کورونا انفیکشن کے مزید دو واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ کھیل گاؤں میں اب تک کورونا کے کل تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کیوڈو نیوز کے مطابق، ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی نے بتایا کہ دو ایتھلیٹ جو کھیل گاؤں میں رہ رہے ہیں اور ایک اور  ساتھی جو گاؤں سے باہر ہے کو کورونا وائرس سے متاثر  پایا گیاہے۔اس سے پہلے بھی، ایک آفیسر جو ہفتے کے روز اس ایونٹ میں شرکت کے لئے آیا تھا وہ کورونا سے متاثر ہوا تھا۔

 بتادیں کہ اولمپک کھیل گاؤں میں رہنے والے دو کھلاڑیوں سمیت کل تین کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم منتظمین کی جانب سے کھلاڑیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تیسرا کھلاڑی کھیلوں کے لئے نامزد کردہ ہوٹل میں رہ رہا ہے۔

منتظمین نے یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا ان دو متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل گاؤں میں ہی رکھا گیا ہے یا کسی اور جگہ  کورنٹائن کے لیے بھیجا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ہفتہ کے روز کووڈ 19 میں پہلا کیس کھیل گاؤں میں  سامنے آیا تھا۔ ٹوکیو 2020 میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی  افراد  میں سے  کورونا سے متاثرہ شخص کو 14 دن کے لیے  قرنطین کردیا گیا ہے۔

Recommended