Urdu News

اوانی لکھیرا نے گولڈ جیت کر رقم کی تاریخ، پیرالمپک کھیلوں میں اہم ریکارڈ

اوانی لکھیرا نے گولڈ جیت کر رقم کی تاریخ

ہندوستان کی اونی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اوانی لیکھرا نے نشانے بازی مقابلے میں خاتون کے 10 میٹر ایئر رائفل کے کلاس ایس ایچ 1 میں ٹاپ پر رہیں۔ اونی لیکھرا نے اس مقابلے کے کوالیفیکیشن راونڈ میں 21 نشانے بازوں کے درمیان ساتویں مقام پر رہ کر فائنل میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے 60 سیریز کے 6 شاٹ کے بعد 621.7 کا اسکور بنایا جو ٹاپ آٹھ نشانے بازوں میں جگہ بنانے کے لئے کافی تھا۔ اس ہندوستانی نشانے باز نے شروع سے آخر تک تسلسل بنائے رکھی اور مسلسل 10 سے زیادہ کے اسکور بنائے۔

پیرا لمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی صرف تیسری ہندوستانی خاتون

اوانی لیکھرا پیرالمپک میں ہندوستان کی طرف سے تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون ہیں۔ بھاوینا پٹیل پیرالمپک کھیلوں کی تاریخ میں ہندوستان کی طرف سے تمغہ جیتنے والی صرف دوسری خاتون ہیں۔ دیپا ملک پیرالمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے ریو اولمپک 2016 میں گولا پھینک میں 4.61 میٹر کے سب سے بہترین تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا تھا۔ ان کے کمر کے نیچے کا حصہ فالج سے متاثر ہے۔

پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ جیتنے والی چوتھی ہندوستانی کھلاڑی

اوانی لیکھرا پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ جیتنے والی صرف چوتھی ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ پیرالمپک کھیلوں میں ہندوستان کو پہلا گولڈ مرلی کانت پیٹکر نے 1972 پیرالمپک میں دلایا تھا۔ پیٹکر نے مردوں کی 50 میٹر فریسٹائل تیراکی مقابلے میں 37.33 سیکنڈ کا وقت لے کر عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ یہ ہندوستان کا پیرالمپک کھیلوں میں پہلا تمغہ تھا۔ اس کے بعد دیویندر جھاجھریا نے ایتھنس اولمپک 2004 اور ریو اولمپک 2016 میں جیلون تھرو میں ہندوستان کو گولڈ دلایا۔ وہیں ریو اولمپک کھیلوں میں مریپن تھنگاویل نے ریو کھیلوں میں اونچی کود مقابلے میں 1.89 میٹر کود لگاکر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Recommended