Urdu News

ٹوکیو پیرالمپکس: شٹلر کرشنا نگر نے جیت کے ساتھ کیا اپنی مہم کا آغاز

شٹلر کرشنا نگر

ٹوکیو، 2 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتی شٹلر کرشنا نگر نے اپنی مہم کا آغاز جمعرات کو مینز سنگلز ایس ایچ 6 – گروپ بی کے میچ میں جیت کے ساتھ کیا۔ اپنے پہلے میچ میں کرشنا نے ملیشیا کے دیدین تاریسو کو 22-20، 21-10 سے شکست دی۔ میچ 32 منٹ تک جاری رہا۔

کرشنا نے پہلے گیم میں سخت مقابلے کا سامنا کیا لیکن دوسرے سیٹ میں آسان جیت درج کی۔ کرشنا جمعہ کو اپنے اگلے گروپ میچ میں برازیل کے جی وی ٹوریس سے مقابلہ کریں گے۔

دریں اثنا، خواتین بیڈمنٹن کھلاڑی پالک کوہلی نے ویمنز سنگلز ایس یو 5 میں اپنا دوسرا گروپ اے میچ جیتا۔ پلک نے زہرہ بگلار کو 2-0 (21-12، 21-18) سے شکست دی۔

اس سے قبل دن کے اوائل میں، شٹلر پلک کوہلی اور پارول پرمار کو گروپ  بی کے اپنے پہلے میچ میں دوسری سیڈ  حاصل چین کی ہوئی ہوی ایم اے  اور  ہیفانگ چینگ  کے خلاف 0-2 شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ، شٹلر  ترون ڈھلوں اور سوہاس ایل یتی راج نے اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ ترون نے 23 منٹ کے میچ میں تھائی لینڈ کے شٹلر کو دو سیدھے سیٹوں میں شکست دی جبکہ نوئیڈا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی سوہاس نے جرمنی کے جان نکلاس پوٹ کو 21-9، 21-3 سے شکست دی۔

Recommended