Urdu News

ٹوکیو پیرالمپکس: ارونا تنور کوارٹر فائنل میں ہار گئیں

ٹوکیو پیرالمپکس: ارونا تنور

ٹوکیو، 2 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتی تائیکوانڈو کھلاڑی ارونا تنورکو ٹوکیو پیرالمپکس میں  کوارٹر فائنل مقابلہ  میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  ارونا کو پیرو کے لیونور ایسپینوزا کیرانزا نے شکست دی۔ کیرانزا نے کوارٹر فائنل میچ میں ارونا کو 84-21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

کارانزا نے تینوں راؤنڈ میں ارونا سے بہتر مظاہرہ کیا اور   ہندوستانی کھلاڑی کو زبر دست شکست (26-2، 30-10، 28-9)۔ تاہم اس شکست کے باوجود ارونا کو میڈل جیتنے کا موقع  ہوگا۔ اگر کارانزا فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں  تو ارونا ریپے چیز میں اتریں گی۔

اس سے قبل ارونا نے سربیا کی ڈینی جیلا جوانووک کو شکست دے کر اپنا راؤنڈ  آف 16  میچ جیتا تھا۔ انہوں نے سربین ایتھلیٹ کے خلاف میچ 29-9 سے جیتا تھا۔

Recommended