Categories: کھیل کود

جویلن تھرو میں دیویندر جھاجھریا نے سلور اور سندر سنگھ نے برانز میڈل جیتا

جویلن تھرو میں ہندوستان کے دیویندر جھاجھریا نے سلور میڈل اور سندر سنگھ نے کانسے کا تمغہ (برانز میڈل) اپنے نام کیا ہے۔ پیر کا دن ٹوکیو پیرالمپک میں ہندوستان کے لئے بہترین رہا۔ ہندوستان نے آج چار میڈل جیت کر کل تمغوں کی تعداد 7 کردی ہے۔ پیرالمپک کھیلوں میں یہ دیویندر جھاجھریا کا تیسرا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے جھاجھریا ایتھنس اولمپک 2004 اور ریو اولمپک 2016 میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

اوانی لکھیرا نے گولڈ جیت کر رقم کی تاریخ

ہندوستان کی اونی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اوانی لیکھرا نے نشانے بازی مقابلے میں خاتون کے 10 میٹر ایئر رائفل کے کلاس ایس ایچ 1 میں ٹاپ پر رہیں۔ اونی لیکھرا نے اس مقابلے کے کوالیفیکیشن راونڈ میں 21 نشانے بازوں کے درمیان ساتویں مقام پر رہ کر فائنل میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے 60 سیریز کے 6 شاٹ کے بعد 621.7 کا اسکور بنایا جو ٹاپ آٹھ نشانے بازوں میں جگہ بنانے کے لئے کافی تھا۔ اس ہندوستانی نشانے باز نے شروع سے آخر تک تسلسل بنائے رکھی اور مسلسل 10 سے زیادہ کے اسکور بنائے۔

پیرا لمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی صرف تیسری ہندوستانی خاتون

اوانی لیکھرا پیرالمپک میں ہندوستان کی طرف سے تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون ہیں۔ بھاوینا پٹیل پیرالمپک کھیلوں کی تاریخ میں ہندوستان کی طرف سے تمغہ جیتنے والی صرف دوسری خاتون ہیں۔ دیپا ملک پیرالمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے ریو اولمپک 2016 میں گولا پھینک میں 4.61 میٹر کے سب سے بہترین تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا تھا۔ ان کے کمر کے نیچے کا حصہ فالج سے متاثر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago