ٹوکیو پیرا لمپک (tokyo paralympics 2020) میں ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل (bhavina patel) نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (pm narendra modi) نے انہیں اس کامیابی کی مبارک باد دی ہے۔
ٹوکیو پیرالمپک (tokyo paralympics 2020) میں ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل (bhavina patel) نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ویمنس سنگلز کلاس 4 کے فائنل میں بھاوینا کو چینی کھلاڑی جھاو ینگ کے ہاتھوں انہیں 11-7, 11- 5, 11-6 شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھاوینا پیرالمپک میں سلور میڈل جیتنے والی دیپا ملک کے بعد دوسری ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھاوینا پٹیل کو تاریخی سلور میڈل کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی زندگی کے سفر پر دل چھونے والی بات کہی۔
وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بھاوینا پٹیل نے تاریخ رقم کردی۔ وہ تاریخی سلور میڈل لے کر آئی ہیں۔ اس کے لئے مبارکباد۔ ان کی زندگی کا سفر ترغیب دینے والا ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف متوجہ کرے گا۔
دراصل بھاوینا پٹیل جب ایک سال کی تھیں، تب انہیں پولیو ہوگیا تھا اور وہیل چیئر ان کا سب سے بڑا سہارا بن گیا۔انہوں نے اپنی زندگی کو اس وہیل چیئر تک محدود ہی نہیں رہنے دیا، بلکہ اس کو اپنی طاقت بنائی اور پیرا لمپک میں پوڈیم تک پہنچی۔
پیرا ٹیبل ٹینس میں کل 11 (کیٹیگری) زمرے ہوتے ہیں۔ زمرے 1 سے 5 تک کے ایتھلیٹ وہیل چیئر پر کھیلتے ہیں۔ کلاس 6 سے 10 تک کے ایتھلیٹ کھڑے ہوکر کھیل سکتے ہیں۔ کلاس-11 کے ایتھلیٹوں میں ذہنی پریشانی ہوتی ہے۔