Urdu News

ٹوکیو پیرالمپکس: بھوینا پٹیل کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ٹوکیو پیرالمپکس: بھوینا پٹیل

ہندوستان کی پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھوینا پٹیل نے جمعہ کے روز ٹوکیو پیرالمپکس کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ بھوینا نے پری کوارٹر فائنل میں برازیل کیا جائس ڈی اولیویریا ک3-0 سے شکست دی۔

جائس نے اچھی برتری کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔ تاہم بھوینا نے مضبوطی کے ساتھ  واپسی کرتے ہوئے پہلا سیٹ 12-10 سے جیت لیا۔ بھوینا نے اپنادبدبہ جاری رکھا اور دوسرا گیم 13-11 سے جیت لیا۔ ایک وقت ایساتھا جب بھوینا 7-10 سے پیچھے چل رہی تھیں۔ تیسرے گیم میں بھوینانے 0-3 سے واپسی کرتے ہوئیکھیل کو11-6 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں 3-0 سے داخلہ حاصل کیا۔

اس سے قبل  انہوں نے ویمنس سنگلس کلاس 4 گروپ اے پری کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی کھلاڑی میگن شیکلٹن کو 3-1 سے شکست دی تھی۔

بھاوینا نے اس میچ میں شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے پہلا گیم صرف آٹھ منٹ میں جیت لیا۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں برطانوی کھلاڑی نے واپسی کرتے ہوئے  آٹھ منٹ میں بھوینا کو 11-9 سے شکست دی۔ اس کے بعد اسکور 1-1 سے برابر ہوگیا۔ اس کے بعد بھوینا نے تیسرا گیم 14 منٹ میں جبکہ چوتھا گیم 10 منٹ میں جیت لیا۔

Recommended