Urdu News

ٹوکیو پیرالمپک : سنگھراج نے نشانہ بازی میں کانسہ کا تمغہ جیتا

ہندوستانی پیرا شوٹر سنگھراج ادھانا

ٹوکیو ، 31 اگست

ہندوستانی پیرا شوٹر سنگھراج ادھانا نے منگل کے روز یہاں ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 زمرہ کے مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔

اونی لکھیڑا نے پیر کے روز رائفل نشانہ بازی میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ٹوکیو پیرالمپکس میں یہ ہندوستان کا نشانہ بازی میں دوسرا اور مجموعی طور پر 8 واں تمغہ ہے۔

کوالیفیکیشن راؤنڈ میں چھٹے نمبر پر رہنے والے 39 سالہ سنگھراج نے فائنل میں 216.8 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا ، جبکہدفاعی چیمپئن چین کے چاؤ یانگ نے فائنل میں 237.9 کے پیرالمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا اور ان کے ہم وطن ہوانگ جنگ نے 237.5 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

Recommended