Urdu News

آئی پی ایل 2022 میں عمران ملک کی تیز گیندوں کارہا جلوہ

آئی پی ایل 2022 میں عمران ملک کی تیز گیندوں کارہا جلوہ

سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک نے اتوار کے روزمسلسل  14 ویں مرتبہ 'میچ کی تیز ترین ڈیلیوری' کا اعزاز حاصل کیا۔

عمران نے اتوار کے روز  یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں حیدرآباد اور پنجاب کنگس کے درمیان آئی پی ایل 2022 کے آخری لیگ مرحلے کے میچ میں 153.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔

واضح ہو کہ عمران کو جون 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی۔20 سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران نے آئی پی ایل 2022 میں 14 میچوں میں 20.18 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔

اتوار کے میچ میں پی بی کے ایس نے لیونگسٹون کی 49 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کی بدولت صرف 15.1 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 158 رن کے ہدف کا کامیابی کے ساتھ  تعاقب کیا۔ لیونگسٹون کے علاوہ شیکھر دھون اور جیتیش شرما نے بالترتیب 39 اور 19 رن بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے دو جب کہ جگدیش سچیت اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل حیدرآباد نے ہرپریت برار اور نیتھن ایلس کے تین تین وکٹوں کی بدولت 20 اوور میں 8 وکٹ پر 157 رن بنائے تھے۔

Recommended