Urdu News

عمران ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز کے لیے منتخب

جموں و کشمیر کے رہنے والے تیز گیند باز عمران ملک

جموں، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 جموں و کشمیر کے رہنے والے تیز گیند باز عمران ملک کو قومی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔عمران ملک کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے ٹی 20  اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا اور وہ ویزے کے مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا میں نیٹ گیندباز کے طور پر ٹیم کا حصہ بننے سے بھی محروم تھے۔

اس کے بعد تیز گیند باز نے سید مشتاق ٹی 20 ٹرافی ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی۔ بی سی سی آئی نے پیر کو نیوزی لینڈ کی ون ڈے اور ٹی۔20 سیریز کے لیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت ہاردک پانڈیا کریں گے جبکہ شیکھر دھون ون ڈے اسکواڈ کے کپتان ہوں گے۔عمران ملک کی قومی ٹیم میں شمولیت پر جموں و کشمیر میں لوگوں کافی خوش ہیں اور سیریز کے لئے کافی پْرجوش ہیں۔

Recommended