پونے،29؍مئی
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ہفتہ کی شام ویمن نگر میں پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی( کے ذریعہ تعمیر کردہ تکشیلا اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ نچلی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، شری ٹھاکر نے پونے میں کارپوریٹس سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنےارپوریٹ سماجی ذمہ داری فنڈز کے ذریعے کھیلوں کی سہولیات فراہم کریں۔
نوجوانوں سے کھیلوں اور تندرستی کو اپنانے کی ترغیب دیتے ہوئے، وزیر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے الفاظ، "کھیلوگے تو کھلوگے!" کو یاد کیا اور کہا کہ "کھیل استقامت سکھاتا ہے، خود اعتمادی پیدا کرتا ہے اور قائدانہ خصوصیات پیدا کرتا ہے۔" انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستان میں موٹے لوگوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور بیٹھے رہنے والے طرز زندگی نے لوگوں کو بدل دیا ہے، اس لیے فٹنس ہر ایک کے لیے اہم ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس علاقے کے نوجوانوں اور عام لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، وزیر نے تاکید کی کہ "اپنے اے سی کمروں سے باہر آئیں، یہاں آدھا گھنٹہ کھیلوں کی مشق کریں، تب آپ فٹ ہوجائیں گے، صحت اور علاج کے بلوں میں کمی آئے گی، ترقی ہوگی۔ ملک میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شری ٹھاکر نے کہا، "جب ہمارے بچوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا، تو ان میں کھیلوں کے لیے پسندیدگی پیدا ہو جائے گی۔
پھر وہ ملک اور بیرونی سرزمین پر میچ جیتنے کے لیے اپنے طور پر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا ٹورنامنٹ اعصاب کی جنگ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان ذہنی طور پر کتنا مضبوط ہو سکتا ہے۔