Categories: کھیل کود
امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کا افتتاح کریں گے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ ہفتے کے روز (4 جون) پنچ کلہ، ہریانہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (کے آئی وائی جی) 2021  کے آغاز کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ بھارت میں نچلی سطح کے کھیلوں کے سب سے بڑے ملک گیر مقابلے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے۔ ان کھیلو ں کا آغاز مرکزی حکومت نے  2018 میں کیا تھا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور نوجوانوں کے  امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانیک بھی افتتاحی   تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ ہریانہ کے دیگر معززین میں ریاستی کھیلوں کے وزیر جناب سندیپ سنگھ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ ان کھیلوں میں 269 گولڈ، 269 سلور اور 358 برونز میڈلوں کے لئے 25 کھیلوں میں مجموعی طور پر 4700 اتھلیٹ  مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ کھیلوں کا آغاز 4 جون کو ہوگا اور یہ 13 جون تک چلیں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کے آئی وائی جی 2021 میں بھارت کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے  کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس کا انعقاد 5 شہروں  (پنچ کلہ، شاہ باد، انبالہ ، چنڈی گڑھ اور دلی ) میں کیا جائے گا۔  ان کھیلوں میں مجموعی طور پر 25 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں بھارت کے 5مقامی کھیل – کلاری پایٹّو، ٹھانگ-ٹا، کتکا، ملاّ کھمبا اور یوگاسن شامل ہیں ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ان کھیلوں کے دوران کووڈ 19 سے متعلق  قوانین پر مکمل طور پر  عمل کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کے لئے  ڈوپ ٹیسٹنگ وغیرہ کے واسطے نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے ) کی جانب سے مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago