کھیلوں اورنوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 17سال سے کم عمر کی خواتین کے فٹبال کے فیفاورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی
مرکزی وزراء جناب دھرمیندر پردھان اورجناب کرن رجیجو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی
نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے آج بھوبنیشور میں کالنگا اسٹیڈیم میں 17سال سے کم عمرکی خواتین کے فٹبال کے فیفا ورلڈ کپ -2022کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔
جناب ٹھاکرنے بھارت اورامریکہ کے درمیان کھیلاجانے والا میچ بھی دیکھا ۔ ان کے علاوہ تعلیم اورہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندر پردھان اورقانون اورانصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔
بھارت ، 17 سال سے کم عمرکی خواتین کے فٹبال کے فیفاورلڈکپ کے فیفا -2022کی میزبانی کررہاہے ۔ یہ ٹورنامنٹ تین مقامات پرمنعقد کیاجارہا ہے۔ٹورنامنٹ کے میچ بھوبنیشور میں کالنکااسٹیڈیم ، گوا میں پی این جے اسٹیڈیم اورنوی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔
کھیل کود کی اس عظیم تقریب میں 16ملک حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ 30اکتوبر 2022تک جاری رہے گا۔ اس باوقار ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن کو چارگروپوں اے ، بی ، سی اورڈی میں تقسیم کیاگیاہے ۔ نوی ممبئی 30اکتوبر کو عظیم فائنل میچ کی میزبانی کرے گی ۔
17سال سے کم عمرکی خواتین کے فیفا ورلڈکپ انڈیا 2022میں تین سابق چیمپئن فرانس ، جاپان اوراسپین حصے لے رہے ہیں ۔ اس دوران ، کینیڈا ، جرمنی اور نیوزی لینڈ –جاپان کے ساتھ ساتھ ، 17سال سے کم عمرکی خواتین کے فیفا ورلڈکپ کے سبھی ایڈیشنوں میں حصہ لینے سے متعلق اپنافخریہ ریکارڈ برقراررکھیں گے ۔
میزبان بھارت ، ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ شرکت کررہاہے ۔ سال 2017میں لڑکوں کے بعد ، اب بھارت کی 17سال سے کم عمر کی خواتین کی فٹبال ٹیم کی باری ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔انوراگ سنگھ ٹھاکر
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…