Urdu News

میزبان بھارت ،بھوبنیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں امریکہ کا سامنا کرے گا

کھیلوں اورنوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

کھیلوں اورنوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 17سال سے کم عمر کی خواتین کے فٹبال کے فیفاورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

مرکزی وزراء جناب دھرمیندر پردھان اورجناب کرن رجیجو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی

نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے آج بھوبنیشور میں کالنگا اسٹیڈیم میں 17سال سے کم عمرکی خواتین کے فٹبال کے فیفا ورلڈ کپ -2022کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

جناب ٹھاکرنے بھارت اورامریکہ کے درمیان کھیلاجانے والا میچ بھی دیکھا ۔ ان کے علاوہ تعلیم اورہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندر پردھان اورقانون اورانصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

بھارت  ، 17 سال سے کم عمرکی خواتین کے فٹبال کے فیفاورلڈکپ کے فیفا  -2022کی میزبانی کررہاہے ۔ یہ ٹورنامنٹ تین مقامات پرمنعقد کیاجارہا ہے۔ٹورنامنٹ کے میچ بھوبنیشور میں کالنکااسٹیڈیم ، گوا میں پی این جے اسٹیڈیم اورنوی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

کھیل کود کی اس عظیم تقریب میں 16ملک حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ 30اکتوبر 2022تک جاری رہے گا۔ اس باوقار ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن  کو چارگروپوں اے ، بی ، سی اورڈی  میں تقسیم کیاگیاہے ۔ نوی ممبئی 30اکتوبر کو عظیم فائنل میچ کی میزبانی کرے گی ۔

17سال سے کم عمرکی خواتین کے فیفا ورلڈکپ انڈیا 2022میں تین سابق چیمپئن فرانس ، جاپان اوراسپین حصے لے رہے ہیں ۔ اس دوران ، کینیڈا ، جرمنی اور نیوزی لینڈ –جاپان کے ساتھ ساتھ ، 17سال سے کم عمرکی خواتین  کے فیفا ورلڈکپ کے سبھی ایڈیشنوں  میں حصہ لینے سے متعلق اپنافخریہ ریکارڈ برقراررکھیں گے ۔

میزبان بھارت ، ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ شرکت کررہاہے ۔ سال 2017میں لڑکوں کے بعد ، اب بھارت کی 17سال سے کم عمر کی خواتین  کی فٹبال ٹیم کی باری ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔انوراگ سنگھ ٹھاکر

Recommended