Urdu News

کوہلی نے پڈیکل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ، ان میں زبردست صلاحیت ہے

کوہلی نے پڈیکل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ، ان میں زبردست صلاحیت ہے

کوہلی نے پڈیکل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ،  ان میں زبردست صلاحیت ہے ، وہ مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

ممبئی ، 23 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویراٹ کوہلی نے راجستھان رائلز کے خلاف نا ٹ آوٹ سنچری کھیلنے پر اوپنر دیودتپڈیکل کی تعریف کی ہے۔ 178 رن کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کی ٹیم نے پڈیکل (ناٹ آو ٹ 101) اور کپتان کوہلی (ناٹ آؤٹ) کی عمدہ اننگز کی بدولت راجستھان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں آر سی بی کی مسلسل چوتھی جیت ہے۔

میچ کے بعد ، کوہلی نے کہا ، "یہ ایک عمدہ اننگ تھی۔ پڈیکل نے بھی پچھلی بار اپنے پہلے سیزن میں بہت عمدہ بیٹنگ کی تھی۔ ان میں زبردست صلاحیت ہے اور آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کی کافی تنقید بھی ہوئی کہ وہ 30 رن پر پہنچنے کے بعد اپنی پاری کو زیادہ دور تک نہیں ے جا پاتے لیکن اب انہوں نے ان ساری باتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ یہ بلے بازی کے لئے ایک اچھی پچ تھی ۔ اس پچ پر گیند باز اپنی لائن اور لینتھ کے ئے جدو جہد کر رہے تھے ۔

 کوہلی نے 72 رن کی نا ٹ آوٹ نصف سنچری بھی کھیلی ، لیکن وہ شروع میں اتنا جارحانہ نہیں تھے اور دوسرے سرے پر پڈیکل کو تیز کھیلنے دیا۔

اس پر ، انہوں نے کہا ، "آپ ہمیشہ جارحانہ کھلاڑی نہیں بن سکتے۔ جب دونوں میں سے ایک کھلاڑی تیز کھیلتا ہے تو ، میرے لئے اسٹرائک روٹیٹ کرنا اہم تھا اور اگر میں جارحاہ ہوتا تو دوسرے سرے کے کھلاڑی کو ایسا کرنا ہوتا۔ آج میرا کردار تھوڑا الگ تھا میں پچ پر ڈٹے رہنا چاہتا تھا میں نے آخر میں جارحانہ رخ اپنا اور پچ بھی اچھی تھی ۔ ہم نے 

 ہم نے 100 کے اسکور پر بات کی اور انہوں نے کہا ، "چلو میچ ختم کرتے ہیں۔"

 ویراٹ کوہلی نے گیند بازوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا ، "دیو کی اننگ شاندار تھی ، لیکن میرے خیال میں جارحانہ باو لنگ اور مثبت اہم رہا۔ ہمارے گیند بازوں میں کوئی بڑا نام نہیں ہے ، لیکن ہمارے باو لرس کارگر رہے ہیں۔ ٹیم چاروں میچوں میں ڈیتھ اووروں میں اچھی رہی ۔ ہم نے 30 سے 35 رن کی بچت کی۔"

 واضح رہے کہ اس میچ میں آر سی بی کے کپتان کوہلی نے ٹاس جیت کر راجستھان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ راجستھان نے شیوم دوبے (46) اور راہل تیوتیا (40) کی عمدہ اننگ کی بدولت 20 اوور میں 9 وکٹوں پر 177 رن بنائے۔ جواب میں ، آر سی بی نے دیو دت پڈیکل(ناٹ آوٹ101) اور ویراٹ کوہلی (ناٹ آو ٹ72) کی شاندار اننگ کی بدولت 16.3اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 181رن بنا کر دس وکٹ سے جیت درج کی۔ آر سی بی کی ٹیم اب اپنے اگے مقابلے میں اتوار کو چنئی سپر کنگس کا سامنا کرے گی۔ 

Recommended