Categories: کھیل کود

وراٹ کوہلی پریکٹس سیشن کے دوران بلی کے ساتھ کھیلتے نظر آئے، انوشکا شرما کے تبصرے پر کپتان نے مزیدار جواب دیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹی۔20 سیریز کے بعد ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے کانپور پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے گرین پارک گراونڈ میں شروع ہوگا۔ کپتان وراٹ کوہلی کو اس ٹیسٹ سے آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے ٹیم انڈیا کی کپتانی کریں گے۔ وراٹ بھلے ہی پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا حصہ نہ ہوں، لیکن انھوں نے پہلے ہی پریکٹس شروع کر دی ہے۔ تاہم انہوں نے یہپریکٹس کانپور میں نہیں بلکہ ممبئی میں شروع کی ہے جہاں ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے کھیلا جانا ہے۔اس دوران ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کوہلی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں۔ اس میں ایک بلی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) میں پریکٹس کے دوران، کوہلی پریکٹس کے بعد کرسی پر بیٹھے نظر آئے۔ ایک بلی ان کے پیروں پربیٹھی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’پریکٹس کے دوران ایک کول بلی سے ہیلو‘۔ کپتان کوہلی کی اس تصویر پر ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مزیدار تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا 'ہیلو بلی'۔ اس کے بعد کوہلی نے بھی مزید جواب دیتے ہوئے لکھا، 'دہلی کا لونڈا اور ممبئی کی بلی'۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیم انڈیا کے  ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان کوہلی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد سے بریک پر ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد انہوں نے ٹی۔20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی۔20 سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ کوہلی دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بریک کے دوران وہ بیوی انوشکا اور بیٹی وامیکا کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago