Urdu News

والی بال ٹورنامنٹ مقامی مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم کے احاطے میں منعقد

والی بال ٹورنامنٹ مقامی مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم کے احاطے میں منعقد

ارم کالج جہانگیر آباد چیمپئن بنا

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 آٹھواں ضلع سطح کا والی بال ٹورنامنٹ مقامی مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم انوپ گنج سعادت گنج کے احاطے میں منعقد ہوا، اس مقابلے میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا، تمام میچ انتہائی دلچسپ رہا۔

پہلا سیمی فائنل بمقابلہ ارم کالج جہانگیر آباد بمقابلہ ملیح آباد لکھنؤ کے درمیان کھیلا گیا ارم کالج جہانگیر آباد کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں ملیح آباد لکھنؤ کو 25-23، 19-25، اور 25-17 سے سخت مقابلے کے بعد ارم کالج جہانگیر آباد نے اپنی جگہ بنا لی۔

اسی مقابلے کا سیمی فائنل زید پور بارہ بنکی بمقابلہ جرول کے درمیان کھیلا گیا جس میں جرول نے زید پور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

فائنل میچ ارم کالج جہانگیر آباد بمقابلہ جرول کے درمیان سٹریٹ سیٹس میں 25-22 سے کھیلا گیا، اور 25-17۔ شکست کے بعد ارم کالج نے اپنا جھنڈا لہرایا، مہمان خصوصی سابق پردھان سعادت گنج اسرار انصاری کے ہاتھوں والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا،اسرار انصاری نے کھلاڑیوں سے خطاب کرے ہوۓ کہا کہ کھیل سے آپس میں میل محبت اور بھاٸی چارہ پیدا ہوتا ہے اس لٸے کھیل کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے۔

اور رن اپ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات جو سخت محنت کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔اس کھیل کے بعد انہیں اس سے بہتر کھیلنا ہو گا، انہیں ٹھیک سے سوچنا ہو گا کہ یہ میچ کیوں ہارے؟کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے،اسی طرح سیٹھ محمد ارشاد انصاری نے باہر سے آۓ ہوۓ کھیلاڑیوں سے تعارف بھی کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Recommended