اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی(shahid afridi) نے اس بار طالبان(Taliban) کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے طالبان سے متعلق گزشتہ روز جو بیان دیا ہے، اس نے پوری دنیا میں سنسنی مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ایک اچھی سوچ کے ساتھ آیا ہے۔ کچھ وقت پہلے ہی طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تھا، جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ ملک چھوڑنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ طالبان ایک مثبت سوچ کے ساتھ آیا ہے۔ وہ خواتین کو کام کرنے کی اجازت دے رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ طالبان کو کرکٹ کافی پسند ہے۔ آفریدی کے بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ انہیں جم کر ٹرول کر رہے ہیں۔
❝Taliban have come with a very positive mind. They're allowing ladies to work. And I believe Taliban like cricket a lot❞ Shahid Afridi. He should be Taliban's next PM. pic.twitter.com/OTV8zDw1yu
— Naila Inayat (@nailainayat) August 30, 2021