Urdu News

پی وی سندھو بی ڈبلیو ایف ایتھلیٹ کمیشن کے الیکشن میں کیوں اترنے کے لیے ہیں تیار؟

پی وی سندھو بی ڈبلیو ایف ایتھلیٹ کمیشن کے الیکشن میں کیوں اترنے کے لیے ہیں تیار؟

کوالالمپور، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن کھلاڑی اوردو بار کی اولمپک میڈلسٹ اور اسٹارپی وی سندھو 17 دسمبر 2021 کو ہونے والے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (BWF) ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

سندھو ایتھلیٹس کمیشن کی واحد موجودہ رکن ہیں جو دوبارہ انتخاب کے لیے کھڑی ہیں۔ وہ پہلی بار 2017 میں منتخب ہوئی تھیں،وہ چھ خواتین نمائندوں میں سے ایک ہیں۔

BWFنے ایک بیان میں کہا، " عالمی چیمپئن اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو ایتھلیٹس کمیشن کی واحد رکن ہیں جو دوبارہ انتخاب کے لیے کھڑی ہیں۔"

گورننگ باڈی نے مزید کہا، " BWFایتھلیٹ کمیشن 2021-2025 کے انتخابات جمعہ 17 دسمبر 2021 کوBWFٹوٹل انرجی  ورلڈ چیمپئن شپ 2021 کے دوران ہیویلوا، سپین میں ہوں گے۔ دستیاب چھ پوزیشنوں کے لیے نو امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے۔"سندھو کے ساتھ ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز خواتین کے ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتنے والی گریشیا پولی بھی ہیں۔

پولی نے اپنی نامزدگی کے بارے میں کہا، "میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنا چاہتی ہوں اور بین الاقوامی سرکٹ پر مقابلہ کرنے کے لیے ان کی درخواستوں میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔"

بی ڈبلیو ایف کے مطابق، ایتھلیٹ کمیشن کے صدر کا انتخاب نئے ایتھلیٹ کمیشن کے ذریعے کیا جاتا ہے اور بی ڈبلیو ایف کے آئین کے تحت ضروری جائزہ کے عمل کے بعد وہ شخص بی ڈبلیو ایف کونسل کا رکن بن جاتا ہے۔

Recommended