Urdu News

ویمن ڈے نائٹ ٹیسٹ: اسمرتی مندھانا نے سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا، کیوں ہو رہی ہیں مندھانا ٹرینڈ؟

ویمن ڈے نائٹ ٹیسٹ: اسمرتی مندھانا نے سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا

آسٹریلیا کے خلاف یہاں چل رہے واحد پنک بال ٹیسٹ (ڈے نائٹ)کا پہلا دن بارش کی وجہ سے ختم ہوگیا۔ بارش کے باعث پہلے دن صرف 44.1 اوورکا کھیل ہوسکا۔ پہلے دن بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے 1 وکٹ پر 132 رن بنالئے تھے۔ اوپنر اسمرتی مندھانا نے عمدہ نصف سنچری لگائی  اور بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک وہ 80 رن پر ناٹ آوٹ تھیں، جبکہ پونم راوت 16 رن کے ذاتی اسکو ر پر ان کے ساتھ کریز پر موجود تھیں۔

اس میچ میں آسٹریلیائیخواتین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بلے بازی  کی دعوت دی۔ مندھنا اور شفالی ورما نے ہندوستانی ٹیم کو ایک اچھا آغاز دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 93 رن کی شراکت داری کی۔ اس شراکت داری کو صوفی مولینکس نے شفالی (31) کو آؤٹ کر کے توڑ ا۔ اس کے بعد مندھنا اور راوت نے احتیاط سے کھیلتے ہوئے ہندوستانی ٹیم مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے اس واحد پنک بال ٹیسٹ کی خاص بات آج اسمرتی مندھانا کی نصف سنچری رہی۔ مندھانا نے 51 گیندوں میں اپنی نصف سنچری  مکمل کی۔ اس اننگ میں اسمرتی نے 11 چوکے لگائے۔ وہ پنک بال ٹیسٹ میں نصف سنچری اسکورکرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کرکٹربن گئی ہیں۔

Recommended