نکہت زرین نے ویمنس ورلڈ باکسنگ کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فائنل میں پہنچ کر انہوں نے ہندوستان کے لیے کم از کم چاندی کے تمغہ کویقینی بنالیا ہے۔
ہندوستانی مکے بازنکہت زرین نے ترکی کے استنبول میں چل رہی 12ویں آئی بی اے خواتین عالمی مکے بازی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں برازیل کی باکسر کیرولین کو 5-0 کے فرق سے شکست دی۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میچ میں بھی انہوں نے یک طرفہ انداز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ نکہت اس مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی باکسر ہیں۔
25 سالہ نکہت زرین نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے چارلی ڈیوسن کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔ نکہت نے چارلی کے خلاف بھی 5-0 کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ نکہت کے علاوہ منیشا نے اس مقابلے میں ہندوستان کے لیے دوسرا تمغہ یقینی بنایا ہے۔ منیشا نے کوارٹر فائنل میچ میں مونکھور کو 4-1 سے شکست دی تھی۔
واضح ہو کہ اس بار ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ12ویں آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس میں 73 ممالک کے 310 باکسر حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان، قازقستان، ترکی اور یوکرین کے سب سے زیادہ تر 12-12 باکسر یہاں پہنچے ہیں۔