Categories: کھیل کود

خواتین عالمی باکسنگ: نکہت نے رقم کی تاریخ، فائنل میں پہنچ کر کم سے کم چاندی کا تمغے کو یقینی بنایا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نکہت زرین نے ویمنس ورلڈ باکسنگ کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فائنل میں پہنچ کر انہوں  نے ہندوستان کے لیے کم از کم چاندی کے  تمغہ کویقینی بنالیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی مکے بازنکہت زرین نے ترکی کے استنبول میں چل رہی 12ویں آئی بی اے خواتین عالمی مکے بازی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں برازیل کی باکسر کیرولین کو 5-0 کے فرق سے شکست دی۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میچ میں بھی انہوں  نے یک طرفہ انداز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ نکہت اس مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی باکسر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
25 سالہ نکہت زرین نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے چارلی ڈیوسن کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔ نکہت نے چارلی کے خلاف بھی 5-0 کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ نکہت کے علاوہ منیشا نے اس مقابلے میں ہندوستان کے لیے دوسرا تمغہ یقینی بنایا ہے۔ منیشا نے کوارٹر فائنل میچ میں مونکھور کو 4-1 سے شکست دی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح ہو کہ اس بار ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ12ویں آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس  میں 73 ممالک کے 310 باکسر حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان، قازقستان، ترکی اور یوکرین کے سب سے  زیادہ تر 12-12 باکسر یہاں پہنچے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago