Urdu News

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 155 رنوں سے ہرا یا

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 155 رنوں سے ہرا یا

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 155 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 317 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 40.3 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

318 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے شاندار آغاز کیا اور 12.1 اوورز میں پہلی وکٹ پر 100 رنز جوڑے۔ 100 کے مجموعی سکور پر اسنیہ رانا نے ڈینڈرا ڈوٹن کو پویلین بھیج کر بھارت کو پہلی کامیابی دلائی۔ ڈوٹن نے 46 گیندوں میں 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ ڈوٹن کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگز تاش کے پتوں کی طرح سمٹ گئی اور پوری ٹیم 40.3 اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ڈوٹن کے علاوہ ہیلی میتھیوز نے 43 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے 6 بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکے۔

بھارت کی جانب سے اسنیہ رانا نے 3، میگھنا سنگھ نے 2، جھولن گوسوامی، راجیشوری گائیکواڑ اور پوجا وستراکر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسمرتی مندھانا (123) اور ہرمن پریت کور (109) کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 317 رن کا بڑا اسکور بنایا۔

اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یاستیکا بھاٹیہ اور اسمرتی مندھانا نے ہندوستان کو تیز شروعات دی۔ خاص طور پر یاستیکا بہت تیز تھیں، انہوں نے 21 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا ساتویں اوور میں 49 رنز کے مجموعی سکور پر لگا، جب شکیرا سیلمان نے اپنی ہی گیند پر یاستیکا کا کیچ پکڑ کر انہیں پویلین بھیج دیا۔ کپتان میتھالی زیادہ کچھ نہ کر سکیں اور صرف 5 رنز بنا کر ہیلی میتھیوز کا شکار بنیں۔ دیپتی شرما نے بھی 15 رنز بنائے اور مجموعی اسکور 78 تک پہنچا۔ اس کے بعد مندھانا اور ہرمن پریت نے چوتھے وکٹ کے لیے 182 رنز کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو بڑے اسکور کی طرف لے گئیں۔ 43ویں اوور میں مندھانا 123 رنز بنا کر شمیلیا کونیل کا شکار بنیں۔ مندھانا نے 119 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ریچا گھوش بھی 290 کے مجموعی سکور پر 5 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔ پوجا وستراکر 311 کے مجموعی سکور پر 10 رنز بنا کر انیسہ محمد کا شکار بنیں۔ ہرمن پریت 331 کے مجموعی ا سکور پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد عالیہ ایلن کا شکار بنیں۔ ہرمن پریت نے اپنی اننگز میں 107 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ہندوستان کو 49.2 اوور میں 315 کے مجموعی اسکور پر جھولن گوسوامی کی شکل میں آٹھواں جھٹکا لگا۔ اسنیہ رانا دو اور میگھنا سنگھ دو رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے انیسہ محمد نے 2، شمیلیا کونیل، ہیلی میتھیوز، شکیرا سیلمین، ڈینڈرا ڈوٹن اور عالیہ ایلن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Recommended