Urdu News

ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چمپئن شپ: امیت کھتری نے 10 ہزار میٹر ریس واکنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا

امیت کھتری

ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چمپئن شپ: امیت کھتری نے 10 ہزار میٹر ریس واکنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا

کینیا، 21 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی ایتھلیٹ امیت کھتری نے ہفتہ کو نیروبی میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چمپئن شپ کے 10,000 میٹر ریس واکنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

امیت نے 42منٹ  17.94  سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ کینیا کی ہیریسٹون وانونی نے 42.10.84سیکنڈ کا وقت نکال کر سونے کا تمغہ جیتا ۔ایونٹ میں ہندوستان کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل بدھ کو ہندوستان نے 4x400 میٹر مکسڈ ریلے ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان نے ریس واکنگ میں ایک تمغہ اور چمپئن شپ کے ایک ایڈیشن میں دو تمغے جیتے ہیں۔

سائی میڈیا نے ٹویٹ کیا، "امت کمار نے نیروبی میں ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 میں 42 منت 17.94 سیکنڈکی ٹائمنگ کے ساتھ 10,000 میٹر ریس واک میں چاندی جیتی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے ریس واکنگ اور چمپئن شپ کے سنگلز ایڈیشن میں   2 تمغے جیتے ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو امت!

Recommended