Urdu News

ریلوے دہلی کے کشن گنج میں ایک عالمی سطح کی کشتی اکادمی قائم کرے گا

نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 43ویں میٹنگ کا انعقاد

 

 

نئی دہلی، 11 فروری 2022:

کھلاڑیوں کو بہترین کھیل سہولتیں فراہم کرانے کے لیے محترم وزیر اعظم کی تصوریت کے مطابق محترم وزیر ریلوے نے بھارتی ریلوے کے پہلوانوں کو جلد از جلد جدید کشتی اکادمی فراہم کرانے کے لیے اپنی عہد بستگی ظاہر کی تھی۔ ریلوے میں عالمی سطح کی کشتی اکادمی قائم کرنے  کی عہدبستگی کو پورا کرنے کے لیے دہلی کے کشن گنج میں تقریباً 30.76 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ ریلوے کی ایک اور حصولیابی ہوگی۔

خصوصی طور پر کشتی کے لیے قائم کی جانے والی یہ اکادمی بہترین تربیتی سہولتوں سے آراستہ ملک کی سب سے بڑی اکادمی ہوگی۔ آنے والے وقت میں یہ اکادمی متعدد نئے پہلوانوں کو چیمپئن بننے کا موقع فراہم کرے گی۔

بھارتی ریلوے نے بھارت میں کشتی کو فروغ دینے میں ایک اعلیٰ سطحی کردار ادا کیا ہے اور بیشتر بہترین پہلوان ریلوے سے ہی ہیں۔ بھارت کے لیے اولمپک کشتی مقابلوں میں بھارتی ریلوے کے سشیل کمار (2008 اور 2012)، ساکشی ملک (2016)، روی کمار اور بجرنگ پونیا (2020) نے متعدد تمغات جیتے ہیں۔

حالیہ ٹوکیو اولمپک 2020 میں بھارتی ریلوے کے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی۔ بھارت کے ذریعہ جیتے گئے 7 تمغات میں سے 3 افرادی تمغات محترمہ میرابائی چانو (ویٹ لفٹنگ میں نقرئی)، جناب روی کمار (کشتی میں نقرئی)، جناب بجرنگ (کشتی میں کانسہ) اور کانسہ کا تمغہ جیتنے والی مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی بھارتی ریلوے سے تھے۔

ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ (آر ایس پی بی) کے ذریعہ بھارتی ریلوے بڑے پیمانے پر ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا تعاون دے رہی ہے۔ ریلوے نے مختلف ترغیبات کے ساتھ نوکری کا تحفظ دے کر بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی مدد کی ہے۔ موجودہ دور میں بھارتی ریلوے میں 29 کھیلوں میں 9000 سے زائد کھلاڑی رول پر ہیں۔ ریلوے کے کھلاڑیوں نے اولمپک، ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ کھیلوں وغیرہ جیسے کھیل کود کے تمام بڑے مقابلوں میں ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی زبردست حصولیابیوں کے عوض ریلوے کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 27 پدم شری، 176 ارجن، 12 دھیان چند، 14 دروناچاریہ اور 9 میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔

Recommended