Categories: کھیل کود

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر محمد شامی کے خلاف نازیبا تبصرہ،کئی اہم شخصیات نے دیا جواب

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے 10 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کو آن لائن  بد زبانی کا نشانہ بنایا گیا۔ جیسے ہی اتوار کو بھارت ہار گیا مداحوں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر محمد شامی پر توہین آمیز تبصرے شروع کردیے۔ایک صارف نے لکھا، "ٹیم انڈیا میں پاکستانی۔" دوسرے نے لکھا، "ایک مسلمان پاکستان کے حق میں۔ کتنے پیسے ملے؟ "

محمد شامی کے خلاف اس طرح کے اور بھی بے ہودہ تبصرے کیے گئے ہیں جو یہاں  تحریر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ تاہم شامی کا دفاع کرنے والے بہت سے لوگ سامنے آئے۔شامی کے خلاف کئی توہین آمیز  تبصرے  کے بعد ہندوستان کے سابق اوپنر وریندر سہواگ ٹیم انڈیا کے اس تیز گیند باز کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور انہوں نے ان پر گھٹیا تبصرہ کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

سہواگ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا، 'محمد شامی پر آن لائن حملہ کافی چونکا دینے والا ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ ایک چمپئن  ہیں اور ہر کھلاڑی جو انڈین ٹوپی پہنتا ہے اس کے دل میں آن لائن بھیڑ سے زیادہ ہندوستان بستا ہے۔ میں تمہارے ساتھ ہوں شامی۔   اگلے میچ میں دکھادو جلوہ۔ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شامی نے  گیند سے اچھی کارکردگی نہیں کی   اور انہوں نے اپنے 3.5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 43 رنز دیے۔ تاہم، نہ صرف شامی، بلکہ ٹیم انڈیا کے دیگر گیندباز کو بھی بابر اعظم اور محمد رضوان نے زبردست  طریقے سے کھیلا ۔ لیکن ہندوستان کی شکست کے بعد کچھ لوگوں نے محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نا زیبا تبصرے کئے جس کے خلاف سہواگ کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شامی کی حمایت کی اور تنقید کرنے والوں کو کھری کھوٹی سنائی۔

آپ کوبتا دیں کہ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

رضوان (ناٹ آؤٹ 79) اور بابر (ناٹ آؤٹ 68) نے ہندوستان کے بولرز کو کوئی موقع نہیں دیا اور دونوں بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے 152 رنز کے ہدف کو باآسانی پورا کرلیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے ٹی 20 میچ میں دس وکٹوں سے شکست کھائی ہے۔ اتفاق سے یہ بھی پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے کوئی T20میچ دس وکٹوں سے جیتا ہے۔بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے اتوار 31 اکتوبر کو ہوگا جبکہ پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے منگل 26 اکتوبر کو ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago