Urdu News

یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ: خاتون باکسر لشو یادیو کوارٹر فائنل میں

خاتون باکسر لشو یادیو کوارٹر فائنل میں

ہندوستانی خاتون باکسر لاشو یادو نے اسپین میں جاری یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن پولینڈ کی مارٹازیرونسکا کو متفقہ فیصلے سے شکست دے کر  خواتین کے 70 کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

لشو کی 5-0 سے جیت کے ساتھ ساتھ، پریتی دہیا اور ملک کے دو دیگر مرد مکے بازوں نے بھی اگلے مرحلے میں داخلہ حاصل کیا۔

پریتی نے خواتین کے 57 کلوگرام راونڈ آف 32 کے مقابلے میں کولمبیا کی کلاڈیا ڈینییلا کو 4-0 سے شکست دی۔

مردوں کے زمرے  میں، ہرش نے ہنگری کے لیونتے اولاہ کے خلاف یکساں طور پر غالب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 کلوگرام کے ابتدائی راونڈ میچ کو 5-0 کے فرق سے آرام سے جیت لیا۔

دوسری جانب آشیش کو 54 کلوگرام راونڈ آف 32 میں ایران کے  نیما بیاتی کے خلاف واک اوور دیا گیا۔

دریں اثنا، ایشین یوتھ کانسہ کا تمغہ جیتنے والی پرانجل یادیو خواتین کے 81 کلوگرام زمرے کے آخری 16 راونڈ میں ازبکستان کی اولٹینوئے سوتیم بوئیوا کے خلاف 2-3 سے ہار گئیں۔

مقابلے کے تیسرے دن چھ ہندوستانی مردمکے باز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایشین یوتھ چیمپئن ونشج (63.5 کلوگرام)، جادومنی سنگھ منڈینگبم (51 کلوگرام)، امن راٹھور (67 کلوگرام)، راکی چودھری (80 کلوگرام) اور بھرت جون (92 کلوگرام) اپنے اپنے راونڈ آف 32 میچوں میں لڑیں گے، جب کہ ریدم  (92 کلوگرام) پری کوارٹر فائنل میں کھیلیں گے۔

Recommended