Urdu News

زمبابوے نے دوسرا ٹی20 میچ میں پاکستان کو دی شرمناک شکست

زمبابوے نے دوسرا ٹی20 میچ میں پاکستان کو دی شرمناک شکست

زمبابوے نے دوسرا ٹی20 میچ میں پاکستان کو دی شرمناک شکست

ہرارے،24اپریل(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے مقابلے میں کمزور حریف زمبابوے نے ہوم گراﺅنڈ پر پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں19رنز کی اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن خشک پتوں کی طرح اڑ گئی۔ زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔ باہمی 16 مقابلوں میں پہلی فتح ہے۔ ہوم سائیڈ نے اس فارمیٹ میں مسلسل نو ناکامیوں کا تسلسل بھی توڑ دیا۔ اس نے آخری بار 2016 میں ہوم گراﺅنڈ پر بھارت کو ہرایا تھا۔ پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمینوں نے بولرز کی عمدہ پر فار منس پر پانی پھیر دیا۔ کپتان بابر اعظم نے مزاحمت کی مگر کوئی دوسرا کھلاڑی سپہ سالار کا ساتھ دینے میں میں ناکام رہا، وکٹ پر دوڑتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی خوف کا شکار نظر آئے، مڈل آرڈر نے روایتی انداز دکھایا، کوئی بھی کھلاڑی مستند بیٹسمین کی طرح وکٹ پر جم نہ سکا، گرین شرٹس 119 رنز کا ہدف بھی نہ حاصل کر پائی اور صرف 99 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

زمبابوے نے پاکستان کےخلاف16 ویں میچ میں پہلی فتح سمیٹی ہے، پاکستان کے خلاف اس اہم فتح کے ساتھ ہی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان کی جانب سے 99رنز میں، کپتان بابراعظم کے 41 رنز نمایاں تھے۔ ان کے علاوہ دانش عزیز نے22 اور محمد رضوان نے13 رنز بنائے۔ پاکستان کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ فخر زمان 2، محمد حفیظ 5، آصف علی 1، فہیم اشرف 2، عثمان قادرصفر، حارث روف چھ، محمد حسنین صفر اور ارشد اقبال صفر شامل تھے، زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،ریان برل نے بھی دو وکٹیں حاصل کی، قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان نے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی زمبابوے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 118 رنز بناسکی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد حسینن اور آل راونڈر دانش عزیز نے 2،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے کراچی کنگز کے میڈیم فاسٹ بولر ارشد اقبال نے بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ فہیم اشرف، حارث روف اور عثمان قادر نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔ زمبابوے کی جانب سے اوپنر تیناشی کامونوہکموی 34 رنز بناکر نمایاں رہے، ریگیس چاکبا 18، ویسلے مدھیویر16 رنز بناسکے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔کامیابی کے بعد ہوم پلیئرز خوشی اور بے یقینی کیفیت میں رہے۔ ریان برل نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر یقین نہیں آرہا،عمدہ کارکردگی پر فیلڈرز کو مبارک باد دیتا ہوں۔ مین آف دی میچ جونگوے کا کہنا تھا کہ ساتھی کھلاڑیوں نے بہت سپورٹ کیا اس پر ان کا شکرگزار ہوں۔میں ورائٹی پر انحصار کیا اور پیس تبدیل کرتا رہا جس سےپاکستانی بیٹسمینوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

Recommended