Urdu News

جموں وکشمیر سے متعلق مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کی ایکشن کمیٹی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے نئی دلّی میں ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا

جموں وکشمیر سے متعلق مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کی ایکشن کمیٹی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے نئی دلّی میں ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا

مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں نے آج سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے کے انتظار کے بعد انھیں شہریت کے حقوق دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت عملے، عوامی شکایات،پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کی ایکشن کمیٹی کے صدر لابھا رام گاندھی نے ایک میمورنڈم پیش کیا اور کہا ’’ان 70 برسوں میں ہماری نسل ختم / برباد ہوگئی ہے کیونکہ جموں وکشمیر کی اُس وقت کی حکومت نے  ہمیں شہریت ، ذات اور دیگر سرٹیفکیٹ سے محروم رکھا گیا.

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کیونکہ وہ ہمیں بیرونی باشندے سمجھتی تھی۔ نتیجے کے طور پر ان دستاویزات کی عدم موجودگی میں ہم اسکولوں ، کالجوں اور پیشہ وارانہ کالجوں میں داخلہ نہیں لے سکے اور یہاں تک کہ ہمیں ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹ دینے کا بھی حق حاصل نہیں تھا۔ہمارے لوگوں نے ریاستی حکومت اور یہاں تک کہ مرکزی حکومت کو بھی مختلف درخواستیں دیں لیکن ہماری حالت زار کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی‘‘۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 370 اور 35-اے ختم کرنے اور جموں وکشمیر کا ریاست سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں درجہ تبدیل کرنے سے تمام حقوق بے یارو مددگار مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو خود بخود حاصل  ہوگئے ہیں۔ اب ان  پناہ گزینوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے جس کے لیے مرکز میں مودی جی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت شکریے کی مستحق ہے۔

Recommended