ہمیں فالو کریں

فیفا نے ترینیداد اور ٹوبیگو فٹ بال ایسوسی ایشن سے معطلی ختم کردی

اس سے قبل منگل کو فیفا کونسل کے بیورو نے ہندستان کو فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کا حق دیا تھا۔ 2021 انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ ، جو ہندستان میں ہونا تھا ، کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

I N Bureau Updated November 20, 2020 18:08 IST
فیفا نے ترینیداد اور ٹوبیگو فٹ بال ایسوسی ایشن سے معطلی ختم کردی

فیفا نے ترینیداد اور ٹوبیگو فٹ بال ایسوسی ایشن سے معطلی ختم کردی

زیورخ ، 20 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 عالمی فٹ بال کی ریگولیٹری باڈی فیفا نے ترینیداد اور ٹو بیگو فٹ بال ایسوسی ایشن (ٹی ٹی ایف اے) پر عائد معطلی کو فوری طور پر ختم کردیا ہے۔

ٹی ٹی ایف اے کے نمائندے اور کلب کی ٹیمیں اب بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کی حقدار ہوں گی کیوں کہ ان کے ممبرشپ کے حقوق بحال کردیئے گیے ہیں۔

فیفا کے ممبر ایسوسی ایشن ایک بار پھر ٹی ٹی ایف اے یا اس کی ٹیموں کے ساتھ کھیلوں کے رابطے میں داخل ہوسکتے ہیں اور ٹی ٹی ایف اے فیفا کے ذریعہ فراہم کردہ ترقیاتی پروگراموں ، کورسز اور تربیت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فیفا نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ’’ ترینیداد اور ٹو بیگو عدالت کے حالیہ فیصلے اورترینیداد اور ٹوبیگو فٹ بال ایسوسی ایشن (ٹی ٹی ایف اے) کے ممبروں کی اپیل کے بعد ، فیفا نے تنظیم کے نام پر کارروائی میں لائے جانے والے تمام قانونی دعووں کو مسترد کردیا‘‘۔ کونسل کے بیورو نے ٹی ٹی ایف اے کی معطلی کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

To Top