Urdu News

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں شیکھر دھون اب بھی کے ایل راہل سے 68 رن پیچھے

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں شیکھر دھون اب بھی کے ایل راہل سے 68 رن پیچھے

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں شیکھر دھون اب بھی کے ایل راہل سے 68 رن پیچھے

نئی دہلی،09نومبر(انڈیا نیرٹیو)

آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں اورینج کیپ کی ریس بے حد دلچسپ ہوگئی ہے۔ فی الحال اورینج کیپ پر کنگس الیون پنجاب کے ایل راہل کا قبضہ ہے۔ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ 670 رن بنائے ہیں۔ لیکن دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز شیکھر دھون تیزی سے ان کے اس ریکارڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ شکھ دھون نے اب تک 603 رن بنا لئے ہیں۔ یعنی اب انہیں اورینج کیپ پر قبضہ جمانے کے لئے صرف 68 رنوں کی ضرورت ہے۔ جبکہ انہیں آئی پی ایل کا آخری میچ فائنل بھی کھیلنا باقی ہے۔

دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کوالیفائر کے مقابلے سے پہلے شکھر دھون اورینج کیپ کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر تھے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ڈیوڈ وارنر کا قبضہ تھا۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر فلاپ ہوگئے جبکہ شکھر دھون نے بلے سے زبردست دھمال مچا دیا۔ انہوں نے صرف 50 گیندوں پر 78 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ یہ موجودہ آئی پی ایل میں شکھر دھون کی یہ چوتھی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے اب تک 16 میچوں میں 603 رن بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شیکھر دھون نے اس سال دو سنچریاں بھی لگائی ہیں۔ انہوں نے دو اننگ میں بیک ٹو بیک سنچری لگائی۔ سب سے پہلے انہوں نے چنئی سپرکنگس کے خلاف 101 رنوں کی اننگ کھیلی اور پھر کنگس الیون پنجاب کے خلاف 106 رن بنائے۔

آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع ہے جب شیکھر دھون نے 600 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے سال 2012 کے آئی پی ایل میں 569 رن بنائے تھے۔ شکھر دھون اب تک آئی پی ایل میں 4 بار 500 رن سے زیادہ رن بنا چکے ہیں۔ گزشتہ سال شیکھر دھون نے 521 رن بنائے تھے۔ سال 2016 میں بھی انہوں نے 501 رن بنائے تھے۔

Recommended