Urdu News

’’بابا کا ڈھابا‘‘ کے خلاف گوربھ وسان نے کیا دھوکہ

’’بابا کا ڈھابا‘‘ کے خلاف گوربھ وسان نے کیا دھوکہ

’’بابا کا ڈھابا‘‘ کے خلاف گوربھ وسان نے کیا دھوکہ

کرونا وائرس نے جہاں بہت سے کاروبار کو برباد کیا، وہیں دلی میں   ایک بابا کو بھی خون کا آنسو رلایا ۔ آج کل وہ بابا ’’ بابا کا ڈھابا ‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ 9اکتوبر 2020 کوایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں بابا روتے ہوئے دیکھے تھے۔اس ویڈیو نے   80 برس  کے بابا کے کاروبار میں چار چاند لگا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو نے دہلی میں سڑک کنارے ایک ڈھابے کی قسمت بدل کر رکھ دی تھی ۔ یہ ڈھابہ ایک عمر رسیدہ شخص کانتا جی  اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر چلاتے ہیں جو بابا کے ڈھابہ کے نام سے مشہور ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ساتھ بابا کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ کاروبار سے متعلق تفصیلات بتا رہے تھے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ بابا کا ڈھابہ کھانا پہنچانے والی ایپ زماٹو پر بھی موجود ہے، جس سے بابا کا کاروبار  مزید چمک اٹھا ہے۔بابا کا ڈھابا پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچ کر بابا کے کاروبار میں چار چاند لگایا دیا تھا۔

بابا جب ویڈیو میں رو رہے تھے کہ کیسے کورونا کی وبا کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہواتھا تو پھر اس کے بعد اب اس ڈھابے پر باہر کھانا کھانے والوں کی قطاریں بنی نظر آ رہی تھی۔اِس وقت بابا کانتا پرساد اور ان کی اہلیہ بادامی دیوی مقامی سلیبریٹیز بن چکے ہیں۔

باباکاڈھابا کے مالک کانتا پرساد نے گوربھ وسان کے خلاف پولیس شکایت درج کرائی  ہے۔ یہ گوربھ وسان وہی شخص ہے جس نے سب سے پہلی بار بابا کی ویڈیو شوٹ کی تھی اور اسے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر پوسٹ کیا تھا ۔بابا کانتا پرساد نے گوربھ وسان پر الزام لگایا ہے کہ گوربھ نے  مبینہ طور پرا س کی  اہلیہ اور اس کی مدد کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کا ناجائز استعمال کیا ہے۔کانتا نے گوربھ وسان پر دھوکہ دہی، اعتماد شکنی اور مجرمانہ سازش کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا ہے۔

Recommended