Urdu News

وزیر اعظم نے قومی لاجسٹک پالیسی کا آغاز کیا

وزیر اعظم نے قومی لاجسٹک پالیسی کا آغاز کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی لاجسٹک پالیسی کا آغاز کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے قومی لاجسٹک پالیسی کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-17at8.09.24PMWABU.jpeg

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ’پالیسی اور کارکردگی‘پیش رفت کے مساوی ہے. وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ لاجسٹک پالیسی ایک محرک اور رہنما قوت کے طور پر کام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبے میں خاص طور پر. دور دراز علاقوں کے لیے اہم پہلو بن کر ابھرے گی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہمیں جلد از جلد لاجسٹک لاگت کو 13 فیصد سے واحد ہندسے پر لانا ہوگا۔

قومی لاجسٹکس پالیسی کے آغاز کے موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے

لاجسٹکس کو معیشت کی لائف لائن بتاتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ قومی لاجسٹک پالیسی ہندوستان کے لاجسٹک سیکٹر کو ایک نئی سمت دے گی اور اسے مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 نے دنیا کے سامنے ہندوستان کے لاجسٹک سیکٹر کی طاقت کو ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء تمام لوگوں تک بر وقت پہنچیں اور ہم نے بین الاقوامی تجارت میں نئے سنگ میل قائم کیے۔

قومی لاجسٹک پالیسی کے نفاذ سے لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی

وزیر موصوف نے یقین ظاہر کیا کہ قومی لاجسٹک پالیسی کے نفاذ سے. لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی. بین الاقوامی تجارت کو تقویت ملے گی، ہندوستان کو. ’آتم نربھر‘ یا خود انحصار بنانے میں مدد ملے گی. ملک میں خوشحالی آئے گی اور ہمارے اسٹارٹ اپس کو نئے مواقع میسر ہوں گے۔ یہ پالیسی ملک کے کسانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو گی. جس سے انھیں اپنی پیداوار کو تیز رفتاری سے منڈیوں تک لے جانے میں مدد ملے گی. اور تاخیر کو کم کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے معیشت میں قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

ہندوستان کے ذریعہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے جیسے اڑان

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اقتصادی ترقی کا ایک یقینی راستہ قرار دیتے ہوئے. وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور اختراع اس مشن کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسی تناظر میں یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (ULIP) کو ایک مربوط پورٹل کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں اشیا کے محل وقوع کے بارے میں معلومات کافی آسانی کے ساتھ حقیقی وقت پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی میں ہندوستان نئی سوچ اور نئے اعتماد کے ساتھ تبدیل ہو رہا ہے

جناب گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ انھوں نے وزیر اعظم کو ملک اور دنیا کا مقبول ترین عوامی لیڈر اور غریبوں کا مسیحا قرار دیا۔  وزیر اعظم کے کام اور وژن کے مطابق پوری قوم نے اس دن کو خدمت. اور سماجی کاموں کے لیے وقف کر کے منایا۔  بتایا کہ قوم نے آج وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ دینے کی ایک عالمی ریکارڈ مہم چلائی ہے۔ قومی لاجسٹک پالیسی آغاز

Recommended