Urdu News

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں جم کر ہورہی ہے برفباری اہم  شاہراہیں بند

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں جم کر ہورہی ہے برفباری اہم  شاہراہیں بند

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں جم کر ہورہی ہے برفباری اہم  شاہراہیں بند

Snow fall in Kashmir

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں وادی گریز میں ہفتے کی صبح موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔بانڈی پورہ ضلع میں تعینات ایک آفیسر نے بتایا کہ وادی گریز کے بالائی علاقوں میں آج صبح برف باری ہوئی جب کہ گریز کے میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی برف باری ہوئی ہے۔

اس آفیسر نے بتایا کہ رازدان پاس پر بھی دیر رات سیزن کی پہلی برفباری ہوئی۔ اس دوران وادی کشمیر کے مشہور صحت افزا مقام گلمرگ ، سونمرگ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پہلے سے کی گئی پیشن گوئی کے مطابق جم کر برفباری ہوئی۔ جس کی وجہ سے کشمیر میں سردی کی لہر میں سخت اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ لوگوں نےکانگڈیوں اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا ہے۔

اس سے قبل کل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری موسمی مشورے کے پیش نظر ، 84 کلومیٹر لمبی بانڈی پورہ گریز روڈ کو حکام نے ہر قسم کی ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کردیا تھا۔

جب کہ سرینگر جموں شاہراہ بھی ٹریفک کےلیے موسم کی خرابی کے پیش نظر بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر سیکنڈوں کی تعداد میں مال بردار ٹرکوں کے علاوہ سواریوں سے بھری گاڈیاں بھی درماندہ ہو چکی ہیں۔

Snow fall in Kashmir

اس آفیسر نے بتایا کہ رازدان پاس پر بھی دیر رات سیزن کی پہلی برفباری ہوئی۔ اس دوران وادی کشمیر کے مشہور صحت افزا مقام گلمرگ ، سونمرگ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پہلے سے کی گئی پیشن گوئی کے مطابق جم کر برفباری ہوئی۔ جس کی وجہ سے کشمیر میں سردی کی لہر میں سخت اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ لوگوں نےکانگڈیوں اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا

Recommended