ہمیں فالو کریں

مہاراشٹر


 دہلی ، گجرات اور مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر سپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے۔معاملہ کی اگلی سماعت 27 نومبر کو ہوگی۔


 ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ، مہاراشٹرا حکومت ممبئی اور دہلی کے درمیان ٹرینوں اور ایئر لائنوں کی سروس بند کرنے پر غور کررہی ہے۔ انتظامیہ کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں بہت محتاط ہے۔


 مہاراشٹر میں 8 ماہ کے بعد ، مندروں سمیت ہر طرح کے مذہبی مقامات عقیدت مندوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ آج صبح سے ہی مندروں سمیت تمام مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کا زبردست ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ مندروں سمیت تمام مذہبی مقامات پر کورونا قوانین پر سختی سے عمل کیا جارہاہے۔ ممبئی کے بڑے مندروں میں عقیدت مندوں کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں جیسے ہی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مندر کھولنے کا فیصلہ کیا


         بھارت میں مسلسل آٹھویں دن یومیہ نئے کیسوں کی تعداد 50000 سے کم درج کی گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں صرف 41100 ا فراد کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں۔ نئے کیسوں کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ 7 نومبر کو رہی تھی۔ آبادی کے مختلف گروپوں کے مابین کووڈ کے سلسلے میں کامیابی کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے نتیجے میں اس رجحان نے بڑی اہمیت اختیار کرلی ہے کیونکہ یوروپ کے بہت ملکوں اور امریکہ میں یومیہ نئے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

To Top