Urdu News

پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جنیوا میں پشتونوں کا احتجاج

پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جنیوا میں پشتونوں کا احتجاج

جنیوا،8 مارچ

شہری حقوق کی تحریک، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے اراکین  نے یہاں منگل کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر پاکستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے احتجاج  کیا۔ پشتون کارکن پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں، جو پاکستان کی قومی اسمبلی کے ایک موجودہ رکن ہیں، جنہیں گزشتہ دسمبر میں مبینہ طور پر ریاست مخالف تبصرے کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پشتون تحفظ موومنٹ گزشتہ 23 دنوں سے صوبہ سندھ میں جاری پی ٹی ایم کے دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یو این ایچ آر سی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دھرنے میں موجود لوگ علی وزیر ایم این اے حنیف پشتین اور اویس ابدال کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے دیگر پشتون کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا، جو جھوٹے الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہیں۔ کارکن نے  اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور پشتونوں کی من مانی حراستوں کا نوٹس لے۔ پی ٹی ایم یورپ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس کے دوران پاکستان میں پشتون نسلی اقلیت پر پاکستان کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کانفرنسوں اور مداخلتوں کا اہتمام کر رہا ہے۔

Recommended