Urdu News

آنجہانی اٹل بہاری واجپائی نے اتراکھنڈ بنایا اور جناب نریندر مودی اسے ترقی دیں گے

مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں 9 کروڑ روپے مالیت کی 298 کلو گرام ضبط شدہ منشیات کو تباہ کیا گیا

 نئی دہلی:30 اکتوبر،2021۔

کوآپریٹیو کے ذریعے گنگا جل کی تقسیم کا کام شروع ہو گیا ہے، جس سے ملک بھر میں ماں گنگا کے عقیدت مند گھر بیٹھے گنگا جل حاصل کر سکیں گے اور ان کی نجات کا راستہ بھی کھل جائے گا

کیداردناتھ کو شدید نقصان پہنچا، وزیر اعظم 5 نومبر کو وہاں بھگوان آدی شنکراچاریہ کی ایک بڑی مورتی کا افتتاح کریں گے

11,680 کروڑ روپے کی لاگت سے چاردھام کے لئے 890 کلومیٹر کی ہر موسم میں چلنے والی چار لین سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے

اس چھوٹی سی ریاست میں گزشتہ 5 برسوں میں جناب مودی نے 85,000 کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری کی ہے

اتراکھنڈ میں ایسا کوئی گھر نہیں ہے جس میں فوج یا مرکزی مسلح پولیس فورس میں جوان نہ ہو، اتراکھنڈ کے فوجیوں نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں

پچھلی حکومت، جو 70 سال تک اقتدار میں تھی، نے کبھی بھی جوانوں کے لئے ون رینک ون پنشن کی بات نہیں کی، جب آپ نے جناب مودی کو وزیر اعظم منتخب کیا، تو انھوں نے 2016 میں ون رینک ون پنشن کا مسئلہ فوراً ختم کر دیا تاکہ لاکھوں جوانوں کو ان کے حقوق مل سکیں

ہم ترقی پر یقین رکھتے ہیں، غریبوں کا درد جانتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا لیڈر ہے جو چائے بیچنے والے غریب گھرانے سے اس عہدے پر پہنچا ہے

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج دہرادون، اتراکھنڈ میں مکھیا منتری گھسیاری کلیان یوجنا اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے کمپیوٹرائزیشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مرکزی وزیر اجے بھٹ سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015AY4.jpg

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپائی نے اتراکھنڈ بنایا اور اتراکھنڈ ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی نوجوان شہید ہوئے۔ ہماری پارٹی بھی اس وقت اتراکھنڈ کے نوجوانوں کے مطالبے کی حمایت میں تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ریاست کے اپنے آخری دورے کے دوران جناب اٹل بہاری واجپائی نے اتراکھنڈ بنایا تھا اور جناب مودی اس کو ترقی دیں گے اور ریاست کی ہمہ گیر ترقی ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج تین پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ سب سے پہلے اتراکھنڈ کے تمام پی اے سی ایس (پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹی) کے کمپیوٹرائزیشن کا کام آج مکمل ہو گیا ہے۔ کمپیوٹرائزیشن کے ساتھ پی اے سی ایس اراکین کو کسی بھی گھوٹالے سے نمٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کمپیوٹرائزیشن سے پی اے سی ایس کو ضلعی بینکوں کے ساتھ، ضلعی بینکوں کو ریاستی کوآپریٹو بینکوں کے ساتھ اور ریاستی کوآپریٹو بینکوں کو نبارڈ کے ساتھ جوڑنے میں مدد ملتی ہے اور کسانوں کی تمام اسکیمیں پی اے سی ایس کے ذریعے کسانوں تک براہ راست پہنچتی ہیں۔ ملک کی بہت کم ریاستیں اب تک اس کام کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ایک ایکشن پلان تیار کر رہی ہے، جس کے تحت ملک بھر کے تمام پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائز کرنے اور انہیں ضلعی بینکوں، کوآپریٹو بینکوں اور ان کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Recommended