شکست سامنے دیکھ کر نتیش نے کیا سبکدوشی کا اعلان : سرجے والا

پٹنہ ، 05 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)

انتخابی مہم کے آخری دن وزیر اعلی نتیش کمار نے جس طرح موجودہ انتخابات کو اپنا آخری انتخاب بتایا، اپوزیشن اسےجذباتی کارڈ بتا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نتیش کمار پر مسلسل حملہ کررہے ہیں۔ کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن کی فتح کی خوشبو نے بی جے پی اور جے ڈی یو کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

نتیش کمار اور بی جے پی نے انتخابات کے تیسرے مرحلے سے پہلے ہی شکست قبول کرلی ہے۔ بہار کو بدحالی کے دہانے پر لانے کے لئے اگر نتیش معافی مانگ کر الوداع لیتے تو بہتر ہوتا۔

سرجے والا نے کہا کہ اس بار اسمبلی انتخابات سے نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کی سیاسی سمت اور حالت بدل جائے گی۔ عوام اس بار بہار کی ترقی، روزگار ، روٹی کی سیاست پر مہر لگائے گی۔ بہاریوں کی توہین کرنے والے نتیش کمار کو عوام اس بار وزیر اعلیٰ نہیں بنانے والے ہیں۔

انہوں نے لاک ڈاؤن کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جب مزدور واپس بہار لوٹ رہے تھے، تو نتیش نے انہیں بہار کی سرحد پر ہی روک دیا تھا۔ سرجے والا نے کہا کہ اس وقت اگر نتیش کمار بہاریوں کی توہین نہیں کرتے تو آج انہیں یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔ اب جب نتیش کو اپنی شکست سامنے دیکھ رہی ہےتو انہوں نے انتخابات سے قبل ہی سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔