Urdu News

اداکارہ جوہی چاولہ نے 1984 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا

اداکارہ جوہی چاولہ نے 1984 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا

<h3 style="text-align: center;">اداکارہ جوہی چاولہ نے 1984 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا</h3>
<p style="text-align: right;">بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اداکاری میں خاص شناخت حاصل کی۔ جوہی چاولا 13 نومبر 1967 کو امبالا میں پیدا ہوئی تھیں۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، جوہی نے 1984 میں مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا اور مس انڈیا کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد ، جوہی کو کئی فلموں کے آفرز ملنا شروع ہوگئے۔ انہوں نے 1986 میں ملٹی اسٹارر فلم’سلطنت ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔</p>
<p style="text-align: right;">1988 میں ریلیز ہونے والی فلم’قیامت سے قیامت تک‘ جوہی کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں جوہی کی اداکاری کو نہ صرف سراہا گیا ، بلکہ اس فلم نے جوہی کو راتوں رات ایک اسٹار بنا دیا۔ اس فلم میں ان کےمقابل عامر خان تھے۔ جوہی چاولہ کئی ہندی ، کناڈا ، ملیالم ، تمل ، تیلگو ، پنجابی اور بنگالی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔ ان کی بڑی فلموں میں پرتی بندھ ، بول رادھا بول ، ڈر ، دراڑ ، دیوانہ مستانہ ، یس باس ، عشق ، میرے برادر نکھل، پنک گینگ ، ایک لڑکی کوتو دیکھا تو ایسا لگا وغیرہ شامل ہیں۔</p>.

Recommended