خزانے اور کارپوریٹ کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج ممبئی میں مالی استحکام اور فروغ سے متعلق کونسل (ایف ایس ڈی سی ) کی 26ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن
کونسل میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ معیشت کےلئے پہلے سے انتباہی اشاروں اور ان سے نمٹنے کی ہماری تیاری ،موجودہ مالی/قرض اطلاعاتی نظام کی اہلیت میں اصلاح ،مالی بازار کے ڈھانچے سمیت نظامی طورپر اہم مالی اداروں میں حکومت اور اتنظامیہ کے مسائل ،مالی شعبہ میں سائبر سکیورٹی ڈھانچے کو مضبوط کرنا،سبھی مالی خدمات اور متعلقہ کاموں کےلئے مشترکہ کے وائی سی ،اکاؤنٹ ایگریگیٹر پر اپ ڈیٹ اور اگلے قدم ،بجلی کے شعبہ کے فنانسنگ سے متعلقہ مسئلے ،نئے خود کفیل بھارت میں گفٹ آئی ایف ایس سی کی حکمت عملی کا کردار ،گفٹ -آئی ایف ایس سی کے بین ریگولیٹری مسئلے اور سبھی سرکاری محکموں کے ذریعہ رجسٹرڈ ویلیورز کی خدمات کے استعمال کی ضرورت وغیرہ موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ،مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری ، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت داس ،وزارت خزانہ ،محکمہ اخراجات میں سکریٹری اور خزانہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن ،وزارت خزانہ ،اقتصادی امور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے محکمے میں سکریٹری جناب اجے سیٹھ،وزارت خزانہ ،محکمہ ریونیو میں سکریٹری جناب ترون بجاج ،وزارت خزانہ ،مالی خدمات کے محکمے میں . سکریٹری جناب سنجے ملہوترا
،وزارت خزانہ میں چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننت ناگیسورن ،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی چیئرپرسن محترمہ مدھابی پوری بچ،انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے چیئرپرسن جناب دیب آشیش پانڈا ،پینشن فنڈ ریگولیٹری اور ڈولپمنٹ اتھاریٹی کے چیئرپرسن جناب سوپرتم بندوپادھیائے،انسولونسی اینڈ بینک کرپسی آف انڈیا کے چیئرپرسن جناب روی متل ،انٹرنیشنل فنانشیل سروسز سینٹرس اتھاریٹی کے چیئرپرسن جناب انجیتی سری .نیواس اور وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے ایف ایس ڈی سی میں سکریٹری نے بھی شرکت کی
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…